انگلش پلیئر کرس ووکس نے کہا ہے کہ لاہور کی وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کرس ووکس نے کہا کہ پانچویں ٹی20 میچ کی وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں جو مشکل کا سبب بنیں۔
انگلش پلیئر نے مزید کہا کہ معین علی کے وکٹ پر موجود ہونے کی وجہ سے امید تھی، لیکن نوجوان عامر جمال نے شاندار بولنگ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ بعد واپس آکر کافی اچھا لگ رہا ہے، سیریز میں 2 میچز باقی ہیں، کم بیک کرسکتے ہیں۔
Comments are closed.