لاہور کی بڑی میڈیکل مارکیٹوں میں بخارکی گولیوں کا اسٹاک آنا شروع ہوگیا۔
جیو نیوز پر خبر نشر ہوجانے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور لاہور میں بخار اور کورونا کی ادویات کی سپلائی بہتر ہو گئی ۔
دکاندار نے بتایا کہ بخارکی گولیاں اب لوگوں کو دی جارہی ہیں تاہم گولیوں کی قلت سے بچنے کیلئے محدود تعداد میں فروخت کر رہے ہیں۔
دوسری جانب خریداروں کاکہنا ہے کہ لاہور میں کل تک بخارکی گولیوں کی قلت تھی مگر آج دستیاب ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے زور پکڑتے ہی بخار کی گولی بھی نایاب ہو گئی تھی، لوگ میڈیکل اسٹورز سے مایوس لوٹنے لگےتھے اور جن دکانوں پر گولی موجود تھی وہاں بلیک میں فروخت کی جارہی تھی۔
Comments are closed.