امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور کی موجودہ صورت حال پر تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی نیت شروع سے ٹھیک نہیں تھی، تمام سیاسی اور مذہبی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے۔
سراج الحق نے منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل اور علماء کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
ادھر جماعت اہلسنت کے سربراہ علامہ مظہر سعید کاظمی اور حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت نے دانش مندی سے کام نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بند گلی میں دھکیل کر انٹرنیشنل لابی کو آگے لایا جارہا ہے، ملکی اداروں کے خلاف سازش نظر آرہی ہے۔
Comments are closed.