لاہور کی سبزی مارکیٹ میں آویزاں سرکاری نرخ نامے میں گوبھی کی قیمت 50 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ دکاندار شہریوں کو 80 اور 100 روپے میں فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔
بینگن کے سرکاری نرخ 50 روپے کلو مقرر ہیں جبکہ فروخت 100 روپے میں جاری ہے۔
ٹماٹر سمیت دیگر سبزیاں بھی مقررہ ریٹ سے زائد میں فروخت کی جا رہی ہیں۔
شہریوں کا شکوہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے۔
ایک شہری کا کہنا ہے کہ مولی کی سرکاری قیمت 25 روپے کلو ہے اور 50 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے، ٹماٹر سمیت دیگر سبزیاں بھی مقررہ ریٹ سے زائد میں فروخت کی جا رہی ہیں۔
Comments are closed.