اتوار 7؍ربیع الاول 1445ھ24؍ستمبر 2023ء

لاہور: کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش

لاہور سمیت وسطی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے بعد موسم خوش گوار ہو گیا۔

قصور میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

فیصل آباد میں بھی صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہو گیا۔ 

اس کے علاوہ کمالیہ، چنیوٹ اور چیچہ وطنی میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، پنجاب، کے پی اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث 109 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے، شہری بارش کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.