جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور کل بھی ن لیگ کا قلعہ تھا اور آج بھی ہے، عطا تارڑ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور کل بھی ن لیگ کا قلعہ تھا اور آج بھی ہے۔

این اے 119 لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ سنا ہے این اے 127ء پر’ بلا‘ تو نہیں بلاول آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کراچی میں پی پی نے کونسے ترقیاتی کام کیے ہیں؟ آپ کے کونسے منصوبے ہیں، جس کی بنیاد پر آپ لاہور آگئے ہیں؟

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف نے کراچی میں امن بحال کیا، لاہور کل بھی مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا اور آج بھی مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتاہوں کراچی میں کون سی دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں جو لاہور آگئے ہو؟

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے 8 فروری کو نواز شریف کا قرض اتارنا ہے اور انہیں کامیاب کروانا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.