دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پانچویں اور کراچی چھٹے نمبر پر آگیا۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی صبح 11 بجے کی فہرست کے مطابق لاہور کی فضا آلودہ رہی اور وہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 176 ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی کی فضا بھی آلودہ رہی اور یہاں کا ایئرکوالٹی انڈیکس 172 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں ممبئی پہلے اور بیجنگ دوسرے نمبر پر رہا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.