لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت کے کیس میں نامزد مرکزی ملزم افنان کے والد شفقت اعوان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
جج عبہر گل نے ملزم کے والد کی عبوری ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔
مرکزی ملزم افنان کے والد شفقت اعوان کو عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے خاندان کے سربراہ مدعیٔ مقدمہ رفاقت علی بھی عدالت پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات بعد میں شامل کی گئیں۔
مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شفقت موقع پر موجود تھا، پولیس نے تفتیش کرنی ہے، عدالت عبوری ضمانت سے متعلق دائر درخواست خارج کرنے کا حکم دے۔
جج عبہر گل نے ملزم افنان کے والد شفقت اعوان کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا اور ان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
Comments are closed.