منگل 20؍رمضان المبارک 1444ھ11؍اپریل2023ء

لاہور: کار سوار کی فائرنگ، اسپیشل برانچ کا اہلکار زخمی

لاہور کے شیرپاؤ پل کےقریب اسپیشل برانچ کے اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ کے اہلکار عمران اور صابر کی کار سوار سے تکرار ہوئی تھی، اس دوران کار سوار نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عمران زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد کار سوار گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.