بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: ڈی جی لوکل گورنمنٹ کا رات گئے مویشی منڈی کا دورہ

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کوثر خان نے رات گئے شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے مویشی منڈی میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی جی لوکل گورنمنٹ کوثر خان نے انٹری اور پارکنگ فیس کی رسید بُکس بھی چیک کیں اور خریداروں، بیوپاریوں کی شکایات حل کرانے کے لیے موقع پر احکامات بھی جاری کیے۔

کوثر خان نے کورونا ایس او پیز پر عمل اور ڈینگی روک تھام کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 20 سے25 سوسائٹیز کو پاسز جاری کردیئے گئے، اگر کوئی شخص رہ گیا ہے تو وہ انتظامیہ سے رابطہ کر سکتا ہے۔

ڈی جی نے ڈینگی ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی نشاندہی کی اور انہیں فوری کلیئر کرایا۔

اس موقع پر ڈی جی کوثر خان نے ہدایت کی کہ کیٹل مارکیٹس انتظامیہ ڈینگی تدارک کے لیے بارش کے فوری بعد پانی خشک کرائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.