burley bike hookup hookup Cresskill New Jersey hookup que significa being honest about wanting hookup reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: ڈاکو گاڑی کا شیشہ توڑ کر 30 لاکھ روپے لے اڑے

لاہور کے علاقے پونچھ روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کے دوران نامعلوم افراد  گاڑی کا شیشہ توڑ کر 30 لاکھ نقد رقم لے اڑے۔

پولیس کے مطابق تھانہ سمن آباد کی حدود میں واقع نجی بینک کے باہر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر ڈاکو 30 لاکھ کی نقدی لے گئے۔

شہری گلبرگ کے بینک سے رقم نکلوا کر سمن آباد بینک کی برانچ میں جمع کروانے آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جا رہی ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.