لاہورچڑیاگھر میں دو روز قبل پیدا ہونے والا سفید شیرنی کا بچہ دم توڑ گیا، چڑیا گھر حکام کےمطابق ماں کے قبول نہ کرنے کے باعث بچے کو فیڈر کے ساتھ دودھ پلایا جا رہا تھا۔
لاہورچڑیا گھر حکام کے مطابق دو روز قبل سفید شیرنی نے بچے کو جنم دیا تھا۔
حکام کے مطابق شیرنی نے پیدائش کے بعد اسے قبول نہ کیا، جس کے باعث بچے کو فیڈر سے دودھ پلایا جارہا تھا۔
انتظامیہ کے مطابق نومولود شیر کی ہلاکت کے بعد چڑیا گھر میں سفید شیروں کی تعداد 5 رہ گئی ہے جن میں 3 نر اور دو مادہ شامل ہیں۔
Comments are closed.