لاہور کی سیشن کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں اور انہیں 50،50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
عدالت نے پولیس کو ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، محمد یاسر، عندلیب عباس کو گرفتار کرنے سے روک لیا اور مراد راس، میاں اقبال سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
عدالت نے ملزمان کا ملزمان کا شامل تفتیش ہونے پر تفتیشی افسر کو 11 جون کو پیشرفت رپورٹ دینے کا حکم دیا۔
لاہور پولیس نے تھانہ فیکٹری ایریا میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Comments are closed.