لاہور پولیس نے ہاکی اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی جلسے کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے۔
ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ جلسے کے شرکاء کی سیکیورٹی پر 1500 سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
خواتین شرکاء کی چیکنگ کے لیے 110 خواتین پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گی۔
ڈی آئی جی کے مطابق موٹر سائیکل و گاڑیوں کو مناسب فاصلہ پر پارک کروایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈولفن اسکواڈ کی ٹیمیں بھی ہاکی اسٹیڈیم کے اطراف موثر گشت یقینی بنائیں گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.