لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق 14 ٹکٹ ہولڈرز نے اپنا گروپ بنا لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گروپ کی جانب سے پارٹی میں نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کرنے والے مزید ارکان سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔
سابق ٹکٹ ہولڈرز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کے وکیل انس ہاشمی کوخط لکھنے کا فیصلہ بھی کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ناراض سابق ٹکٹ ہولڈرز نے بلال اسلم بھٹی کی رہائش گاہ پر آج اجلاس بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں بلال اسلم، سلمان شعیب، خالد گھرکی، ارشاد ڈوگر، طارق ثناء باجوہ، طارق سعادت، ضمیر، علی محمد خان، جاوید انور، امین ذکی اور دیگر شریک ہوں گے۔
Comments are closed.