بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنیوالے کی سزا معطل

لاہور ہائی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کی سزا معطل کر دی۔

عدالتِ عالیہ نے شہری غلام حسین کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔

لاہور ہائی کورٹ نے 6 ماہ کی سزا پانے والے شخص کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے سزا یافتہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

غلام حسین نے مجسٹریٹ کی جانب سے سنائی گئی 6 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کو چیلنج کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.