ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

لاہور: پولیس کا گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں سے ناروا سلوک

لاہور کے علاقے کاہنہ میں معمولی جھگڑے پر پولیس نے گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 11 افراد نے پولیس پارٹی پر تشدد کیا۔ اس کی سی سی ٹی وی جاری نہیں کی گئی۔ جب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے گئی اس وقت کی ویڈیو جاری کردی۔

پولیس کے رویے کے خلاف مقامی افراد نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گھر کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے پر پولیس کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ پولیس اہلکاروں نے 4 بھائیوں رفاقت، ارشد، ارحم اور رمضان سمیت پانچ افراد کو مارا پیٹا، ان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور پکڑ کر لے گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.