لاہور میں پولیس کانسٹیبل نے تھانے کے باہر سے 40 موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل الیاس نے کباڑیے اکرم کے ساتھ مل کر واردات کی، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی گئی موٹرسائیکلیں ہربنس پورہ کے گودام سے برآمد کی گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پولیس نے چوری یا چھینی گئی 40 موٹرسائیکلیں برآمد کرکے تھانہ ڈیفنس سی میں کھڑی کی تھیں جنہیں کانسٹیبل اور کباڑیے نے ملی بھگت سے چرایا۔
Comments are closed.