پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، لاہور میں سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو تبدیل کردیا گیا، 12 ڈی پی اوز اور متعدد آر پی اوز سمیت 30 سے زائد پولیس افسران کو بدل دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق فیاض دیو کو نیا سی سی پی او لاہور، شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور احسن یونس کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور اور عمران کشور کو ایس ایس انویسٹی گیشن لاہور لگایا گیا۔
ذرائع کے مطابق لاہورمیں کالعدم تنظیم کی ریلی روکنے کی ناقص حکمت عملی پولیس افسران کے تبادلوں کی وجہ بنی۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے بھی پولیس افسران کی تبدیلی کا عندیہ دیا تھا۔
ڈی پی او سیالکوٹ عاطف نذیر اور ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، بلال ظفر شیخ ڈی پی او حافظ آباد، کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار ڈی پی او چنیوٹ، عمر سعید ملک ڈی پی او سیالکوٹ اور اسماعیل الرحمن کو ڈی پی او میانوالی لگایا گیا ہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کو ڈی پی او ننکانہ، سید ندیم عباس کو ڈی پی او خانیوال، علی وسیم کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خاں اور محمد شعیب کو ڈی پی او قصور تعینات کیا گیا ہے۔
نو ٹیفکیشن کے مطابق شیر اکبر کو آر پی او بہاولپور، کیپٹن ریٹائرڈ محمد فیصل کو آر پی او سرگودھا، اشفاق احمد خان کو آر پی او راولپنڈی، اطہر اسماعیل امجد کو سی پی او راولپنڈی، عمران احمر کو آر پی او گوجرانوالہ، وقاص نذیر کو آر پی او ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے۔
ابق سی سی پی او لاہور غلام محمو ڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک، شاہد حنیف کو ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، محمد زبیر دریشک کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.