hookup hotshot mature 80 hookup free hookup sites usa st louis hookups reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: پولیس اہلکار کے چیک کرنے پر جعلی معذور گداگر تندرست ہوگیا

لاہور میں پولیس اہلکار کے چیک کرنے پر جعلی معذور گداگر تندرست ہوگیا۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہیل چیئر پر بیٹھے شخص کو معذور بن کر بھیک مانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ باغبانپورہ پولیس نے جعلی معذور کا ڈھونگ رچانے والے گداگر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون جعلی معذور گدا گر کو وہیل چیئر پر بٹھا کر بھیک مانگ رہی تھی۔

فوٹیج میں  بھکاری وہیل چیئر سے صحیح حالت میں کھڑا ہوتا ہوا  نظر آرہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.