لاہور میں پسند کی شادی کرنے والا شخص عدالت میں بیوی کی جانب سے والدین کے ساتھ جانے کے بیان پر دل برداشتہ ہو گیا، اور ضلع کچہری کی پہلی منزل سے کودنے کی کوشش کی جسے لوگوں نے ناکام بنادیا۔
ضلع کچہری میں پہلی منزل سے لٹکنے والے شخص عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ اس نے صبا نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، اس کے 2 بچے بھی ہیں، صبا اس سے الگ ہو گئی تو اس نے عدالت میں اس کی بازیابی کے لیے درخواست دے دی۔
بیوی نے عدالت میں آکر بیان دیا کہ وہ شوہر کی بجائے والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے، جس پر شوہر دل برداشتہ ہو گیا اور اس نے کہا کہ بیوی کے بغیر اس کی زندگی بےرنگ ہو گئی ہے، وہ اب جینا نہیں چاہتا۔
بیوی کے چھوڑ جانے پر عبدالرحمان زمین پر لیٹ کر دھاڑیں مار مارکر روتا اور فرش پر ٹکریں بھی مارتا رہا۔
Comments are closed.