بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی، 1 کی حالت تشویشناک

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں 2 مختلف مقامات پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پہلا واقعہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں پتنگ کی ڈور پھرنے سے اویس نامی نوجوان زخمی ہو گیا۔

دوسرا واقعہ قرطبہ چوک پر پیش آیا جہاں ابراہیم نامی نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔

کراچی شاہراہ قائدین پر نورانی کباب کے قریب پتنگ کی…

دونوں زخمیوں کو سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سروسز اسپتال کے ذرائع کے مطابق زخمی ابراہیم کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.