بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، عبداللّٰہ، اظہر کی ففٹی مکمل

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے۔

وکٹ پر موجود اظہر علی اور عبداللّٰہ شفیق  نے آج کھیل کے پہلے سیشن میں اپنی نصف سینچریاں مکمل کیں۔

میچ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنا لیے ہیں۔

لاہور ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل قومی ٹیم نے 90رنز 1 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھایا۔

ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم 391 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، ایلیکس کیری اور کیمرون گرین نے نصف سنچریاں بنائیں جبکہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بینو قادر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کا تیسرے دن یوم پاکستان کے نام کر رکھا ہے۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کے آغاز میں ہی امام الحق کی وکٹ گنوا دی تھی جس کے بعد اظہر علی اور عبداللّٰہ شفیق نے ٹیم کو سہارا دیا اور دن کے اختتام تک اسکور کو 90 رنز تک پہنچایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.