لاہور ٹیسٹ میں چوتھے دن کے کھیل کا آغاز ہوگیا ہے، مہمان ٹیم آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
چوتھے دن کے کھیل میں آسٹریلوی ٹیم 11 رنز بغیر کسی نقصان کے اپنی دوسری اننگز آگے بڑھائے گی، گزشتہ روز کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا کو مجموعی طور پر 134 رنز کی برتری حاصل تھی۔
قومی ٹیم پہلی اننگز میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 391 رنز بنائے تھے۔
میچ شروع ہونے سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم پہنچیں جہاں دونوں ٹیموں نے ہلکی پھلکی پریکٹس کی ۔
Comments are closed.