بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور ٹیسٹ: اچھی بیٹنگ پر خوش، نروس نائنٹیز پر افسوس ہے، عثمان خواجہ

آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ لاہور ٹیسٹ میں اچھی بیٹنگ پر خوشی ہے پر نروس نائنٹیز کا شکار ہونے پر افسوس ہے۔

لاہور میں ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران عثمان خواجہ نے کہا کہ پچ تھوڑا سلو تھا، جس سے بیٹنگ میں مشکل تھی۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ کی وکٹ میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے ،جس سے مجھے اعتماد ملا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ نے شروع میں اچھی بولنگ کی، جلدی وکٹیں گرنے کے بعد کوشش کی کہ پارٹنرشپ بنائیں۔

عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک پر اچھی کارکردگی کی خوشی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاہور ٹیسٹ میں اچھی بیٹنگ کرنے کی خوشی ہے تاہم نروس نائنٹیز کا شکار ہونے پر افسوس ہے۔

آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر نے یہ بھی کہا کہ اس پچ میں اسپنرز کا گیند تھوڑا گرپ کررہا ہےجس سے بیٹنگ میں مشکل ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.