صوبہ پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں کل سے ٹرانسپورٹ، پیٹرول اور ریسٹورنٹس میں سروسز کورونا ویکسینیشن سے مشروط ہوجائیں گی۔
لاہور میں کل سے ویکسین نہ لگوانے والوں کو ٹرانسپورٹ، پیٹرول اور ریسٹورنٹس میں سروسز کی فراہمی بند ہو جائے گی۔
انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر سیل کی گئی جگہیں جلد نہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لاہور کے شاپنگ مالز میں بھی گاہکوں کا داخلہ ویکسینیشن سے مشروط کیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.