اتوار 18؍رمضان المبارک 1444ھ 9؍اپریل 2023ء

لاہور: ون ویلنگ پر لڑکی سمیت 6 افراد گرفتار

لاہور میں ون ویلنگ کرنے پر 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں وین ویلنگ کرنے پر 6 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں لڑکی بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق  ملزمان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرکے ویڈیو بناتے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے۔

ملزمان ون ویلنگ کرتے ہوئے لڑکی کو پیچھے بٹھا کر ویڈیو بنواتے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.