جمعہ 23؍رمضان المبارک 1444ھ14؍اپریل 2023ء

لاہور والوں، جب ضرورت پڑے تو آپ نے نکلنا ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے افطار کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور والوں، سب سے زیادہ آپ کی ٹریننگ کر رہا ہوں، جب ضرورت پڑے تو آپ نے نکلنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دنیا بھر میں مانگ کر ہمیں ذلیل کر رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں دینی آدمی نہیں تھا، سیدھے راستے پر نہیں تھا، ماں نے ہمیشہ کہا کہ سیدھے راستے کی دعا مانگ کر سویا کرو۔

ان کا کہنا تھا کہ جس راستے کی ہم دعا مانگتے ہیں وہ اللّٰہ کے نبی کا راستہ ہے، جس معاشرے میں عدل اور انصاف ہوگا وہ ترقی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ نے صرف انسانوں کو فیصلہ کرنے کی قوت دی ہے، ہم ملک میں انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں تاکہ خوشحالی آئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.