پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین محمد حفیظ نے لاہور میں پیش آنے والے واقعات پر خواتین کو اوباش افراد سے بچانے کے لیے قوانین بنانے اور انہیں نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے لاہور میں آٹو رکشا میں خاتون کے ساتھ پیش آئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ معاشرے کو ایسی بیماری سے بچانے کے لیے سخت قوانین بناکر نافذ کیے جائیں۔
اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی دردناک اور قابل مذمت فعل ہے۔
انہوں نے کہا کہ دین اسلام خواتین کو معاشرے میں مساوی حقوق و عزت دیتا ہے۔
آل راؤنڈر نے ملک میں بڑھتے ہوئے واقعات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک مائنڈ سیٹ یہاں موجود ہے اور یہ ہمارے معاشرے میں پروان بھی چڑھ رہا ہے۔
Comments are closed.