پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور نہیں چھوڑوں گا اور ہفتے میں 2 دن یہاں قیام کیا کروں گا۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حماد اظہر کو پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سونپی جائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ یاسمین راشد بہت متحرک ہیں لیکن ان کے طبی معاملات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلیں گے تو سب کو سمجھ آجائے گی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عوام کھڑے ہوجائیں تو سرکاری ملازم سامنے کھڑا نہیں ہوسکتا، حیران ہوں جس طرح لوگ ضمنی انتخاب میں باہر آئے۔
عمران خان نے کہا کہ سنا ہے ڈپٹی اسپیکر مزاری کو سمجھ آرہی ہے، وہ ٹھیک ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.