لاہور کے علاقے غازی آباد میں نامعلوم افراد نے 2 بچیوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے 13 اور 7 سال کی بچیاں جھلس گئیں، مالک مکان اور کرایہ دار کی بچیاں گھر کی چھت پر تھیں، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس کے مطابق کرائے دار اور مالک مکان کی بیٹیاں 13 سالہ طیبہ اور 7 سالہ مافیا گھر کی چھت پر کھیل رہی تھیں، جہاں وہ پُراسرار طور پر جھلس گئیں۔
بچیوں کو فوری طور پر میو اسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
دوسری جانب چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بچیوں اور ان کے لواحقین کو قانونی معاونت مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
سارہ احمد کا کہنا ہے کہ بچیوں اور ان کے لواحقین کو قانونی معاونت مہیا کی جائے گی۔
Comments are closed.