بدھ 16؍ذوالحجہ 1444ھ5؍جولائی 2023ء

لاہور میں 5 گھنٹوں میں 180 ملی میٹر بارش

لاہور میں 5 گھنٹوں میں180 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

نشتر ٹاؤن، تاج پورہ، قرطبہ چوک، جوہر ٹاؤن اور گلشن راوی سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی بادل جم کر برسے۔

گوجرانوالہ میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے۔

 فیصل آباد، جہلم، خوشاب، شکر گڑھ، ملاکنڈ اور مظفر آباد میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ 

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آندھی، بارش اور درخت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطاق دو افراد شانگلہ اور ایک خاتون کرک میں جاں بحق ہوئی۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 8 افراد زخمی ہوئے جبکہ 7 گھروں کو جزوی اور ایک گھر کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔

سیکریٹری محکمۂ ریلیف نے کہا کہ متاثرین کو حکومتی پالیسی کے مطابق ریلیف دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.