لاہور میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگیا، جلوس کے شرکاء شہدائے کربلا کےغم میں ماتم اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔
دسویں محرم الحرام پر شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس رات گئے نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا تھا۔ جلوس چوہٹہ مفتی باقر، مسجد وزیر خان اور کشمیری بازار پہنچا۔ نماز ظہرین سنہری مسجد چوک میں ادا کی گئی۔
جلوس سید مٹھا بازار، پانی والا تالاب، بازار حکیماں اوراندرون بھاٹی گیٹ سے ہوتا ہوا شام کو لوئر مال چوک پہنچا جہاں شرکاء نے نماز مغربین ادا کی۔
نماز کے بعد جلوس اپنی منزل امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گیا۔
جلوس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے، سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جاتی رہی۔
Comments are closed.