لاہور میں ہیٹ ویو برقرار ہے، دن 10 بجے سے پہلے ہی درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شام اور رات کے وقت گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنےکا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اور بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، بالائی کے پی اور گلگت بلتستان میں آندھی اور بارش ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.