بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح14 فیصد ہوگئی

لاہور میں آج سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور میں کورونا کیسز میں تشویش ناک حدتک اضافہ ہوگیا ہے ،ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ 1262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح14 فیصد ہو گئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نےمزید بتایاکہ صوبے میں کورونا وائرس کے2033نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

راجن پور میں180،فیصل آباد110،سیالکوٹ 89،گوجرانوالا 79 ،گجرات40، خوشاب32 اورسرگودھا میں29 نئے کیسز سامنے آئے، اسی طرح منڈی بہاؤالدین21، ملتان اور ساہیوال میں 19/19،چنیوٹ 17،شیخوپورہ اور حافظ آبادمیں14/14،راولپنڈی اور اوکاڑہ میں 13/13 اورخانیوال میں12نئےکیسزرپورٹ ہوئے۔

صوبےمیں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر195,087 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے مزید25ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 5942ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.