بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں کورونا کے زور پکڑنے کے ساتھ ہی بخار کی گولی پھر نایاب

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے زور پکڑنے کے ساتھ ہی بخار والی گولی دوبارہ نایاب ہوگئی۔

 لوگ میڈیکل اسٹورز سے مایوس لوٹنے لگے، جن دکانوں پر گولی موجود ہے وہاں بلیک میں فروخت کی جارہی ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ گھر میں لوگ بیمار پڑے ہیں اوپر سے دوا نہیں مل رہی، حکومت نوٹس لے۔

 میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ کووڈ کی نئی لہر سے میڈیسن کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، کبھی سپلائی آجاتی ہے اور کبھی نہیں آتی۔

ڈرگ کنٹرول ونگ کےمطابق صوبے میں بخار کی 69 ملین گولیوں کا اسٹاک موجود ہے، لاہور ڈویژن میں 16ملین سے زائد گولیاں موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.