لاہور میں یکم ستمبر سے پٹرول ڈلوانے کے لیے کورونا ویکسین لگوانا ضروری قرار دے دیا گیا، ویکسین نہ لگوانے والوں کو پٹرول نہیں ملے گا۔
پٹرول پمپس پر ویسکسینیشن نہ کروانے والوں کو پٹرول نہ دینے کے بینرز آویزاں کردیے گئے۔
15 ستمبر کے بعد موٹروے اور ہائی ویز پر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد، راولپنڈی میں 10 فیصد، ملتان میں 14 فیصد اور پنجاب بھر میں 6 فیصد رہی ہے۔
Comments are closed.