لاہور کی انتظامیہ نے کل سے متعدد سروسز کو کورونا ویکسینیشن سے مشروط کردیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں کل سے ویکسین نہ لگوانے والوں کو ٹرانسپورٹ، پٹرول اور ریسٹورنٹس میں سروسز کی فراہمی بند کردی جائے گی۔
انتظامیہ نے کورونا ضوابط (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر سیل کی گئی جگہیں جلد نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور انتظامیہ نے شاپنگ مالز میں گاہکوں کا داخلہ بھی ویکسینیشن سے مشروط کردیا ہے، اس ضابطے کی خلاف ورزی پر افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔
دوسری طرف فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین پر پیڈا ایکٹ لگایا جائے گا۔
Comments are closed.