تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور میں کثرت سے جعلی ووٹ ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اعجاز چوہدری نے کہا کہ ابھی تک نتائج آرہے ہیں جو جزوی طور پر موصول ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ملک بھر میں پی ٹی آئی پہلے اور آزاد دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ گوجرانوالہ، کھاریاں، جہلم، ملتان میں بھی پی ٹی آئی کی پوزیشن بہتر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہم 5 نشستیں جیت چکے ہیں، ابھی نتائج آرہے ہیں، یہاں کثرت سے جعلی ووٹ ہیں۔
Comments are closed.