وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔
عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ 2023ء میں پہلی بار لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ لاہور سے پولیو کا آخری کیس جولائی 2020ء میں سامنے آیا تھا۔
وزیرِ صحت نے مزید بتایا کہ گلشنِ راوی میں پائےجانے والے وائرس کا تعلق ننگرہار، افغانستان میں پائے جانے والے پولیو وائرس سے ہے۔
عبدالقادر پٹیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان پولیو کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔
Comments are closed.