جمعہ 7؍صفر المظفر 1445ھ25؍اگست 2023ء

لاہور میں نوجوان کو زندہ جلانے میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں نوجوان کو زندہ جلانے میں ملوث خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول حیدر علی آن لائن سامان فروخت کرتا تھا۔ اس کی مبینہ طور پر ایک خاتون سے دوستی ہو گئی۔

خاتون نے حیدر کو اپنے گھر بلایا اسی دوران اس کا شوہر گھر پہنچ گیا۔

خاتون کے شوہر نے اپنے بھائی کی مدد سے حیدر علی کو اغوا کیا اور شامکے بھٹیاں لے جا کر زندہ جلا دیا۔ 

پولیس کے مطابق تھانہ فیصل ٹاؤن میں حیدر کے اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ گرفتار ملزمان میں فرحان، اس کی بیوی آمنہ اور ارمغان شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.