لاہور میں شاد باغ کے علاقے سے 10 ویں جماعت کی 17 سالہ طالبہ کو اغواء کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق 17سالہ طالبہ اپنے بھائی کے ساتھ امتحان دینے کے بعد واپس جا رہی تھی کہ 4 مسلح اغواء کاروں نےاسے اغوا کیا۔
طالبہ کے اغواء کے واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی کار نے موٹر سائیکل سوار کو پہلے روکا اور پھر اس پہ سوار لڑکی کو زبردستی اتار کر گاڑی میں بٹھایا۔
اس دوران ایک اغواء کار موٹر سائیکل سوار کی جانب سے کی جانے والی مزاحمت پر اس کو تھپڑ بھی رسید کرتا ہے اور چلے جانے کا اشارہ کرتا ہے۔
کامیاب کارروائی کے بعد اغواء کار باآسانی فرار ہوجاتے ہیں، پولیس کی جانب سے طالبہ کے اغواء کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور لڑکی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
Comments are closed.