جمعرات 12؍جمادی الثانی 1444ھ5؍جنوری 2023ء

لاہور میں میو اسپتال کے فزیشن ڈاکٹر مسعود جیلانی کو قتل کردیا گیا

لاہور میں میو اسپتال کے فزیشن ڈاکٹر مسعود جیلانی کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میو اسپتال کے فزیشن ڈاکٹر مسعود جیلانی کو ڈیفنس میں قتل کیا گیا، ڈاکٹر مسعود جیلانی کی لاش گھر سے ملی ہے، سینے پر تیز دھار آلے کا گہرا نشان ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تحویل میں لے لی، شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں،  مسعود جیلانی کے قریبی عزیز نے واردات کی اطلاع دی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔

ڈی آئی جی افضال احمد کوثر نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.