منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

لاہور میں منگیتر کو پیٹرول چھڑک کرجلانے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں منگیتر کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا ملزم دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم خرم کی رشتہ دار 22 سالہ کرن سے منگنی ہوئی تھی لیکن کرن نے چند روز قبل شادی سے انکار کر دیا تھا۔

ملزم نے اپنے ساتھیوں وحید اور تنویر کے ہمراہ کرن کے گھر میں گھس کر اس پر پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے تینوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق اسپتال میں کرن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.