نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہور میں آج پہلی مصنوعی بارش کی گئی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ رہا، وزیراعظم نے مبارک باد دی ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج صبح لاہور آلودہ ترین شہر تھا، ملک کی تاریخ میں آج پہلی بار مصنوعی بارش کی گئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ بارش کا پہلا شاٹ ہوگیا اگلا شام یا رات تک متوقع ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.