پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

لاہور میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عمران خان کو ایس ایچ او ہڈیارہ تعینات کردیا گیا، جبکہ سب انسپکٹر محمد اسد اقبال ایس ایچ او ڈیفنس اے تعینات کیے گئے ہیں۔

انسپکٹر سہیل شہزاد ایس ایچ او مصری شاہ تعینات ہوئے ہیں، سب انسپکٹر ہاشم رضا گیلانی ایس ایچ او موچی گیٹ تعینات ہوئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر ندیم اختر ایس ایچ او شادباغ جبکہ سب انسپکٹر زوہیب علی کو غالب مارکیٹ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

سب انسپکٹر خرم شہزاد ایس ایچ او ہنجروال، سب انسپکٹر محمد ندیم ایس ایچ او مسلم ٹاؤن، سب انسپکٹر قمر عباس ایس ایچ او مستی گیٹ تعینات کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سب انسپکٹر خرم شہزاد ایس ایچ او شاہدرہ، سب انسپکٹر غلام حسین ایس ایچ او سرور روڈ، جبکہ سب انسپکٹر محمد ذکا ایس ایچ او چوہنگ تعینات ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.