لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں ایک لڑکے پر زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی اسی لڑکے سے شادی کے لیے تیار ہوگئی۔
لڑکی خود بھی ریکارڈ یافتہ نکلی۔ کئی مقدمات میں ملزمہ اور کچھ میں مدعی ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا برطانیہ سے کوئی تعلق نہیں۔
پولیس کے مطابق ایک لڑکے پر زیادتی کا الزام لگانے والی ولیحہ کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔ لڑکی نے زیادتی کی ایف آئی آر میں ولیحہ کی بجائے اپنا نام امان لکھوایا، امان لڑکی کے والد کا نام ہے۔
پولیس کے مطابق ولیحہ مقدمہ درج کروانے کے بعد ایف آئی آر میں نامزد ملزم فیضان کے ساتھ شادی پر رضا مند ہو گئی ہے۔ لڑکی نے الزام عائد کیا تھا کہ فیضان نے اسے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے فیضان کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ لڑکی نے مقدمہ درج کروانے کے لیے شناختی کارڈ نمبر سمیت کئی کوائف غلط فراہم کیے۔ ایف آئی آر میں درج موبائل نمبر بھی درست نہیں۔ لڑکی اپنا میڈیکل بھی نہیں کروانا چاہتی۔
پولیس کے مطابق ملزم فیضان کا کہنا ہے کہ اس نے زیادتی نہیں کی دونوں مرضی سے ساتھ رہتے رہے ہیں۔
Comments are closed.