لاہور کی اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں طلبا و طالبات کو مفت سفر کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔ اونج لائن انار کلی اسٹیشن پر ایک تقریب کے دوران طالب علموں میں مفت کارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔
نگراں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یونیفارم میں ملبوس اور اسٹوڈنٹ کارڈ ہولڈر طالب علم مفت سفر کر سکتے ہیں۔
ابراہیم مراد نے کہا کہ پیٹرول عوام کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے، بڑھتی مہنگائی نے عوام کا سفر کرنا بھی مشکل بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو مفت سفری سہولت اسکول کے اوقات میں میسر ہوگی، مستقبل میں معذور افراد کو بھی مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Comments are closed.