لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نثار نے اپنی بیوی انجم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ نثار نے بیوی کی لاش اپنی 10 سالہ بیٹی کے ذریعے رکشے میں ڈال کر سسرال پہنچا دی۔
پولیس کے مطابق دونوں کی 15 سال قبل شادی ہوئی تھی۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.