پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں سنگین نوعیت کے جرائم کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق 24 گھنٹے میں شہر میں چوری کی 215 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
ریکارڈ کے مطابق دکانوں پر گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں اور لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی 24 وارداتیں، موبائل فونز، نقدی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی۔
ریکارڈ کے مطابق شہر میں نقب زنی کے 5 واقعات رپورٹ ہوئے، چور قیمتی اشیاء لے اڑے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق 2 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں، 42 چوری ہوگئیں۔
Comments are closed.